معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

 صحابہ کرام رضي اللہ عنہم وہ نفوس قدسيہ ہيں ،جنہيں رسول الله صلي اللہ عليہ وسلم کي حالت ايمان ميں زيارت نصيب ہوئي اور انہوں نے آپ صلي اللہ عليہ وسلم کے ساتھ مل کر دعوت وجہاد کے ميدانوں ميں کارہائے نماياں سر انجام ديئے امت تک قرآن وحديث کي تعليمات کو روايت وعمل کے ذريعہ بھي انہي نے پہنچايا، اس اعتبار سے ان کا مقام ومرتبہ انتہائي بلند وبرتر ہے ، اہل سنت والجماعت کا عقيدہ ہے کہ انبيائے کرام عليہم السلام کے بعد سب سے افضل واعلي مقام صحابہ کرام کا ہے ۔ زير نظر كتاب ايك ايسے مضوع پر محققانه اور ناصحانه گفتگو كى هے جو ايك عرصه سے معركه بحث وجدال بنا هوا هے ۔ اس كتاب علم وعقل وحب صحابه كا حسين امتزاج ملے گا۔اس كتاب ميں صحابه كرام رضوان الله اجمعين كى عدالت ، مقام اور ان پر تنقيد كى شرعى حيثيت كو تفصيل سے بيان كيا گيا هے۔ مشاجرات صحابه اور مستشرقين وملحدين كے جمله اعتراضات كے بھى محققانه جواب دئيے گئے هيں۔بعض صحابہ کرام رضي اللہ عنہم پر حرف گيري کي حقيقت بھي واضح کي گئى ہے اور اس سلسلہ ميں پائي جانے والي غلط فہميوں کا مکمل ازالہ کيا ہے۔ اس اعتبار سے اس کتاب کا مطالعہ انتہائي مفيد ثابت ہو گا جس سے دشمنان صحابہ کےمکروہ پراپيگنڈے کا موثر توڑ ہو گا او رصحابہ کرام رضي اللہ عنہم کي عظمت ورفعت نکھر کر سامنے آجائے گي۔

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 124
  • مشاهدة: 208618
  • تنزيلات: 37104

الكلمات المفتاحية

مفتی محمد شفیع عثمانی (مولانا)