معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

 سيد الانبياء محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم سے عقيدت ومحبت كے نام پر آپ كے واضح احكام كے مطابق عمل كرنے كى بجائے بهت سے لوگوں نے آپ كى عظمت ورفعت كو بيان اور محبت وعقيدت كے اظهار كے لئے غيروں كى پيروى كرتے هوئے غلو اور افراط سے كام ليا جس كے نتيجے ميں زيارت قبر مبارك، سفر زيارت، شفاعت، توسل ، اغاثه اور سماع موتى وغيره جيسے مسائل سامنے آئے۔ زيارت قبر اور اسى كى نيت سے سفر كرنا اس حوالے سے امام ابن تيميه جب جيل ميں تھے ان سے سوال كيا گيا جس كے جواب ميں انھوں نے چند صفحات پر مشتمل فتوىٰ امام صاحب كى وفات كے بعد قاضى تقى الدين السلكى نے اس كے رد ميں "شفاء السقام" نامى كتاب تين سو صفحات پر مشتمل لكھى جس ميں زيارت قبر كے ساتھ توسل اور اغاثة جيسے مسائل پر بھى بحث كرتے هوئے بهت سى ضعيف اور موضوع روايات كو دلائل كے طور پر ذكر كيا۔ زير نظر كتاب اس كا تحقيقى جائزه هے ۔ جس ميں مؤلف نے افتتاحى كلمات كے بعد علمِ حديث كے بارے ميں مختصر معلومات ، محرك تاليف كا تفصيل بيان كرنے كه بعد كتاب شفاء السقام كے دس ابواب ميں مذكور مسائل كا عليحده عليحده باب ميں تفصيل ومحققانه انداز ميں كتب جرح تعديل كى روشنى ميں 550 صفحات پر مشتمل انتهائى خوبصورت جواب هے۔

  • Diwy: 297/4
  • صفحات: 544
  • مشاهدة: 156624
  • تنزيلات: 30488

الكلمات المفتاحية

فضل الرحمن بن محمد الازھرى (مولانا)