معلومات الكتاب
- المؤلف: شاه اسماعيل شهيد
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/4
- صفحات: 151
- مشاهدة : 186032
- تنزيلات: 32636
بطاقة الكتاب
تقویۃ الایمان شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ کی ایک جاندار اور لا جواب تصنیف ہے اور چونکہ شاہ اسماعیل شہید شاہ ولی اللہ کے پوتے ہیں اور شاه ولى اور ان كے خاندان كى هندوستان ميں تجديد دين اور عقيده سلف صالحين كى ترويج واشاعت كے لئے خدمات ناقابل فراموش هيں، ا س لیے ان کی تربیت میں وہی سلفی عقیدہ اور اہل سنت کا طور طریقہ رچابسا نظر آتا ہے-مصنف نے اس کتاب کو سات ابواب ميں ترتيب دیا ہے-(1)توحيد كا بيان : اس ميں توحید کے متعلق عوام کی بے خبری اور شرک کے کاموں میں آگے سے آگے نکل جانے کے متعلق ہے کہ کس طرح سے لوگ عقیدے کی خرابی کا شکار ہوتے چلے جاتے ہیں-(2) شرك كى اقسام: اس ميں شرک کی اقسام کے متعلق ہے کہ انسان روزمرہ کے کاموں میں کیسے کیسے شرک کا ارتکاب کرتا ہے جس میں میں خاص طور پر علم میں شرک،تصرفات میں شرک اور عبادات میں شرک کی مختلف صورتوں کو بیان کیا ہے- (3) شرک کی برائیاں- توحید کی خوبیاں : اس باب ميں عقیدہ توحید سے دنیاوی اور اخروی کون کون سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور شرک کے ارتکاب کیا کیا عذاب اور سزائیں آتی ہیں- (4) شرک فی العلم کی تردید: اس باب ميں خاص طور پر مسئلہ علم غیب کوالله تعالٰى كے لئے اور علم غيب كے مدعى كو جھوٹا ثابت كيا هے۔ قرآن وسنت اور صحابہ کرام کے اقوال سے وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے اور اس چیز کو واضح کیا گیا ہے کہ ہر مشکل کے وقت صرف ایک اللہ کو ہی پکارنا چاہیے اوریہ عقیدہ ہونا چأہیے کہ ہر قسم کے نفع ونقصان کا مالک صرف ایک اللہ تعالی کی ذات ہے-(5) شرک فی التصرف کی تردید: اس ميں عنوان اوراس کے علاوہ مسئلہ شفاعت اور اس كى مختلف صورتيں، اور اللہ کے ہاں کون سی شفاعت ہو گی اور کون سی نہیں ہو سکتی وضاحت سے بیان کیا گيا ہے -(6) عبادات میں شرک کی حرمت: اس میں پہلے عبادت کا معنی مفہوم بیان کیا گيا هے اوريه كه ہر قسم کی عبادات صرف اللہ تعالی کے لیے خاص ہیں، عبادت کی کوئی بھی قسم چاہے وہ کتنی چھوٹی سے چھوٹی عبادت کیوں نہ ہومثلا نذرونیاز،صدقہ خیرات، غیراللہ کے نام پر ذبح کرنا اور مختلف قسم کے غیر شرعی نام رکھنا يه سب عبادت ميں شرك ہے-(7)رسم ورواج ميں شرك كى حرمت: اس میں اولاد، کھیتی باڑی اور جانوروں کے سلسلےمیں مروج رسوم، اورنذر و نیاز اور حلال و حرام کے مسائل میں پائے جانے والے شرکیہ امور کی وضاحت کے ساتھ ساتھ سید کی تشریح اور تصویر کے بارے میں ارشادات نبوی کو بیان کیا گيا ہے۔
- المؤلف: شاه اسماعيل شهيد
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/4
- صفحات: 151
- مشاهدة: 186032
- تنزيلات: 32636