معلومات الكتاب
- المؤلف: شبلى نعمانى
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/9
- صفحات: 207
- مشاهدة : 169850
- تنزيلات: 46232
بطاقة الكتاب
اصحاب رسول الله مشاهير اسلام تاريخ اسلام وعالم
اگر آپ جاننا چاهتے هيں ايسے حكمران كے بارے ميں جس كى معاشرت يه كه قميص ميں دس دس پيوند لگے هوں ۔ كاندھے پر مشك ركھ كر غريب عورتوں كے هاں پانى بھر كر آتا هو ، فرش خاك پر پڑا رهتا هو ۔ جهاں جاتا هو جريده و تنها چلا جاتا هو ۔ اونٹوں كے بدن پر اپنے هاتھ سے تيل ملتا هو ۔ درو دربار ، نقيب و چاؤش ، جشم و خدم كے نام سٍے آشنا نه هو ۔ اور پھر يه رعب و داب هو كه عرب و عجم اس كے نام سے لرزتے هوں اور جس طرف رخ كرتا هو زمين دھل جاتى هو ۔
اگر آپ نے اس حكمران كى علمى حيثيت ديكھنى هو ۔ يا اخلاق ، زهد و قناعت ، تواضع و انكسارى ، خاكسارى و سادگى، راستى وحق پرستى ، صبرو رضا ، شكر وتوكل ۔ تو آپ اس كتاب كا مطالعه كريں جس ميں سيدنا عمر رضى الله عنه كى خصوصيات اور جامعيت وكمالات كو نهايت خوبى سے بيان كيا گيا هے ۔
’الفاروق ‘ جس میں سيدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی ولادت سے وفات تک واقعات اور فتوحات ملکی کےحالات درج ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور مذہبی انتظامات اور علمی کمالات اور ذاتی اخلاق اور عادات کی تفصیل بھی بیان کی گئی ہے ۔
اس کتاب کی صحت میں کوئی کم کوشش نہیں کی گئی بحرحال کتاب کے آخر میں ایک غلط نامہ لگادیا گیا ہے جو کفارہ جرم کا کام دے سکتا ہے ۔
سيدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کے سوانح اور حالات تفصیل کےساتھ اور اس صحت کے ساتھ لکھے جاچکے جو تاریخی تصنیف کی صحت کی اخیری حد ہے ۔ دنیا میں اور جس قدر بڑے بڑے نامور گزرےہیں ان کی مفصل سوانح عمریاں پہلےسے موجود ہیں ۔اب آپ خود اس بات کا اندازہ لگالیں کہ تمام دنیا میں سيدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کا کوئی ہم پایہ گزرا ہے یا نہیں ۔؟
- المؤلف: شبلى نعمانى
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/9
- صفحات: 207
- مشاهدة: 169850
- تنزيلات: 46232