معلومات الكتاب
- المؤلف: ابن حجر مكى
- المترجم: اختر فتح پّورى
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/4
- صفحات: 860
- مشاهدة : 208388
- تنزيلات: 43756
بطاقة الكتاب
برق سوزاں .... صاحب كتاب كهتے هيں كه "يه كتاب اپنے فن ميں كامل، محققانه رننگ سے مزين اور باطل پرستوں اور شرير مبتدعين كے براهين كا ايسے عقلى اور نقلى دلائل سے قلع قمع كر دينے والى هے جن كا انكا كوئى منكر آيات الهيه هى كرسكتا هے ۔ مؤلف نے كتاب كو تين مقدمات، دس ابواب اور ايك طويل اور مفيد خاتمه كى صورت ميں مرتب كيا هے۔ گويا كه كئى كتابوں كو ايك جمع كرديا هے۔
برق سوزاں ---- ايسى كتاب هے جو اهل بدعت اور زندقه كى ترديد ميں لكھى گئى هے ، جسے كتاب وسُنّت اولا اُمت محمديه كے علمائے سلف كے عقيده كے مطابق ، علماء سلف كى روايات پر اعتماد كرتے هوئے خلافتِ خلفاء راشدين كى حقيقت كے اظهار كے لئے تاليف كيا گيا هے ۔ پھر اس كى ذيل ميں مناقب آلِ بيت نبوى صلى الله عليه وسلم كا اعتدال پسند علماء كى كتب سے تذكره كيا گيا هے ۔
اس كتاب ميں شيعه كے ان گمراه فرقوں اور روافض كا در پيش كيا گيا هے جو اصحابِِ رصول صلى الله عليه وسلم پر كيچڑ اچھالتے اور بعض كى تكفير وتفسيق كرتے هيں اور اجماع اور اهلِ حق كے طريق كے خلاف بعض كو بعض پر فضيلت ديتے هيں جس سے صحابه رضى الله عنه كا غير عادل هونا ان كى روايات كا عدم قبول اور ان كى عدم اقتداء لازم آتى هے حالانكه وحى ظاهر وباطن كے نقل كرنے ميں وهى ايك متعين راسته هيں۔ زير نظر كتاب ميں اس حوالے سے بحث كى گئى هے ، تاكه شريعت اسلاميه ، ثبوت احكام ميں ايسى قابل اعتماد دليل صحيح سے متند قرار پائے جس سے احتجاج كيا جا سكے اور حجت كو ثابت كيا جاسكے ۔
كتاب كے عربى ايڈيشن كى تخريج وتحقيق كرنے والے عبد الوهاب عبد اللطيف مصرى جنهوں نے قارئين اور محققين كى سهولت كے لئے 60 صفحات پر مشتمل ايك مقدمه بھى لكھا هے جس ميں: اجمالى طور پر بعض اسلامى فرقوں اور ان كى تاريخ كا ذكر كيا گيا هے نيز ان كے عقائد اور تفرقه كے اسباب بھى زير بحث لائے گئے هيں، خصوصا ان امور كے باره ميں جن كى ترديد ميں يه كتاب لكھى گئى هے۔ ان امور كو پيش كرنے كا انداز ايسا ركھا گيا هے كه حق وباطل ميں امتياز پيدا هو جائے۔ اس كے بعد يزيديه اور ان كے فرقوں كا تذكره هے۔ اور صحابه كا صحيح مقام اور سيدنا معاويه كى تنقيص كرنے والوں كے متعلق حكم بھى ذكر كيا هے، مقدمه كے آخر ميں مؤلف رحمه الله كے حالات زندگى بيان كئے گئے هيں۔
- المؤلف: ابن حجر مكى
- المترجم: اختر فتح پّورى
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/4
- صفحات: 860
- مشاهدة: 208388
- تنزيلات: 43756