3 أجزاء

حياة الصحابه رضى الله عنهم- حجم ایک

محمد یوسف کاندهلوی

معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا ۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی زندگی رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت سے ایسے عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے ، جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے ۔ مصنف نے رسول الله صلى الله عليه وسلم كى سيرت كے واقعات سے ابتداء كى هے اور ساتھ ساتھ صحابه كے حالات بھى تحرير كئے هيں اور خاص طور پر دعوتى اور تربيتى پهلو كو اجاگر كيا هے ۔ كتاب ميں صحابه كے حالات و واقعات درج كئے هيں جن كا كسى ايك كتاب ميں ملنا ممكن نهيں كيونكه يه قصے اور حكايات مختلف حديث كى كتابوں يا تاريخ و طبقات كے مجموعوں اور كتب مسانيد سے حاصل كئے گئے هيں۔ اس طرح يه ايك ايسا دائرة المعارف تيار هو گيا هے جو اس زمانے كى تصوير سامنے ركھ ديتا هے جس ميں صحابه كرام رضى الله عنه كى زندگى ، ان كے اخلاق و خصائص كے تمام پهلوؤں اور باريكيوں كے ساتھ نظر آتى هے ۔ اس کے بارے میں یہ امر ذہن نشین رہنا چاہیے کہ اس کی تخریج و تحقیق کا اہتمام نہیں کیا گیا،جس کی بناء پر اس میں موجود روایات پر کلی اعتماد نہیں کیا جاسکتا ، تاہم بحثیت مجموعی اس کا مطالعہ مفید رہے گا ۔

  • Diwy: 297/94
  • صفحات: 2156
  • مشاهدة: 300846
  • تنزيلات: 45960

الكلمات المفتاحية