معلومات الكتاب

  • المؤلف: اسرار احمد
  • المترجم: تالیف
  • تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
  • آخر تحديث: Saturday 28 September 2024
  • Diwy : 297/9
  • صفحات: 66
  • مشاهدة : 187041
  • تنزيلات: 31976

بطاقة الكتاب

سيدنا عثمان رضی اللہ عنہ ان جلیل القدر لوگوں میں سے ہیں جن کے طرز عمل ، اقوال و افعال کی لوگ اقتداء کرتے ہیں آپ کی سیرت ، ایمان ، صحیح اسلامی جذبہ اور دین اسلام کے فہم سلیم کے قوی مصادر میں سے ہیں ۔ زیر مطالعہ کتاب میں اسی شخصیت کو موضوع سخن بنایا گیا ہے۔ مصنف کا کہنا ہے کہ آج ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے ایک ایسی شخصیت پر دشنام طرازی کا بازار گرم کیا جاتا ہے جس نے وحدت اسلامیہ کی بقاء کے پیش نظر کلمہ گو فسادیوں کے خلاف تلوار نہ اٹھائی ۔ اپنی پوری زندگی پیکر صدق و وفا اور امام عزم و استقامت بنے رہے۔ آپ نے اپنے اوپر اچھالے جانے والے تمام اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا۔ یہ کتاب فی زمانہ سيدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر کیئے جانے والے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئےسيدنا عثمان ذوالنورین رضى الله عنه کی عظمت کو ثابت کرتی ہے اور قارئین کے سامنے قرآن مجيد اور احاديث شريفه كى روشنى ميں ذوالنورين كے چند فضائل و مناقب اور ان كى سيرت كے چند پهلو ركھے هيں ،زير نظر كتاب یہ ثابت کرتی ہے کہ آپ ایمان و علم ، اخلاق و آثار کے ساتھ انتہائی عظیم انسان تھے۔ آپ کی عظمت اسلام کے فہم و تطبیق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کی اتباع کا نتیجہ تھی۔ 

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 66
  • مشاهدة: 187041
  • تنزيلات: 31976

الكلمات المفتاحية

اسرار احمد

عدد كتبه على الموقع: 1