معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

شيعه حضرات كى معروف كتاب ميں سيدنا على المرتضى رضى الله عنه كا يه قول منقول هے كه : "ميرے بارے ميں دو قسم كے شخص هلاك هوگئے ايك محبت ميں غلو وزيادتى كرنے والے دوسرے بغض ونفرت كرنے والے" ۔
زير نظر رساله ميں سيدنا على المرتضىٰ شيرِ خدا كے فضائل ومناقب قرآن اور احاديث مقدسه مين جو آپ كا حقيقى اعلىٰ مقام اور بلند مرتبه ثابت هے وه مبالغه اور افراط وتفريط كے بغير ان كى شان اهل سنت اور اهل تشيع كى معتبر كتابوں سے بيان كى گئى هے ۔ كيونكه آپ كى شان كے متعلقه عجيب و غريب نظريات هيں ۔ سيدنا على رضى الله عنه كے متعلق اسلام كا نام لينے والوں كے تين گروه زياده معروف و مشهور هيں ، جو كه آپ كى شان ميں مختلف نظريه ركھتے هيں ۔ (1) ايك گروه وه هے جو آپ كو آپ كے مقام ومرتبه سے بڑھا كر ايك طرف تو آپ كو خدائى اختيارات كا مالك بنا كر مشكل كشا ، حاجت روا، عالم الغيب اور جناب رسو ل الله صلى الله عليه وسلم كا مثيل وهمسر اور انبياء كى مدد كرنے والا۔ (2) دوسرا گروه وه هے جو سيدنا على المرتضىٰ كى زندگى سے آج تك كهيں كهيں پايا جاتا هے جو كه سيدنا على كى تكفير و تذليل كر كے اپنى عاقبت اور ايمان تباه كرتے هيں جن كو نواصب و خوارج كها جاتا هے۔ (3) تيسرا گروه اهل حق اهل السنة والجماعت كا هے كه حضرات انبياء عليهم السلام كے بعد جمله اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم كى شان سب سے افضل هے اور ان ميں بعض كى بعض پر وه فضيلت هے جو كه احاديث سے ثابت هے ۔ اور ان جمله صحابه ميں سے چار خلفاء راشدين كو سب سے افضل درجه و مرتبه اور اعلىٰ شان ومقام هے ۔تو اهل السنة كے نزديك ان ميں سے چوتھے اور آخرى خليفه على رضى الله عنه هيں جن سے افضليت ميں زياده يا برابر خلفاءثلاثه كے علاوه كوئى نهيں ۔
 

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 33
  • مشاهدة: 201157
  • تنزيلات: 31528

الكلمات المفتاحية