معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

 سيرت نگارى ميں عالمى ايوارڈ يافته مصنّف كے قلم سے
نبوّت كى روشن روشن كرنوں سے مُنوّر
اسوه حسنه كا خوبصورت تذكره
جس ميں مصنّف نے كمال هنر مندى سے سيرت كے تمام تر وقائع كو ايك ايسى نئى ترتيب اور تازه اسلوب كے ساتھ بيش كيا هے كه اس كے مطالعے سے دل و دماغ پر ايك پاكيزه نقش قائم هوتا هے ۔ اس مقصد كے ليے سيرت نگار كو ايك پل صراط سے گزرنا پڑتا هے ۔ كتاب كو ايك نظر ديكھتے جائيے ، اس ميں دعوت اسلامى كے تمام مراحل اور اس كى پيش آمده دشواريوں كا مناسب تذكره موجود هے ۔ تكاليف اور مصائب كے بحرانوں ميں وحى الٰهى كس طرح سے نصرت الٰهى كے راستے پيدا كرتى هے ، اس كا ايمان افروز بيان ملتا هے ۔ واقعات سيرت كى صحت ميں مصنف نے مستند ماخذوں تك رسائى حاصل كى هے اور اس تلاش و جستجو كا يه نتيجه هے كه ان كے هاں اصول دين سے متصادم كوئى واقعه نهيں ملتا ۔ سيرت نگارى كے اس فن ميں صحتِ واقعات كى تلاش ميں يه احتياط اور ضبط لائق تحسين هے ۔ فاضل مصنف نے "الرحيق المختوم" جيسى عظيم اور ضخيم سيرت كى كتاب كے بعدزير نظر ايك متوسط بلكه قدرے مختصر كتاب دينى مدارس اور هائى سكولوں كے طلبه اور عامة المسلمين كے ليے تيار كى هے۔

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 383
  • مشاهدة: 177697
  • تنزيلات: 33580

الكلمات المفتاحية