2 أجزاء

رحمةً لِلعالمين صلى الله عليه وسلم-ج1

محمد سليمان سلمان منصور پورى

معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تصنیف و تالیف کا سلسلہ عہد اسلام کی تاریخ جتنا ہی قدیم ہے اور یہ ایسا موضوع ہے جس کی رعنائی و زیبائی اور عطر بیزی دنیا کی ہر زندہ زبان میں دیکھی اور محسوس کی جا سکتی ہے ۔ شاید ہی دنیا کی کوئی ایسی زبان ہو جو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ ادب کی لطافتوں اور رعنائیوں سے محروم ہو۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ کی زیر تبصرہ کتاب "رحمۃ اللعالمین" مؤلف کی مؤرخانہ بصیرت، اسلوب بیان کی ندرت ، مثبت انداز بیان، داعیانہ شیریں بیانی، جاندار اور پر حکمت اسلوب ، شستہ انداز تحریر کی بدولت اپنی نوعیت کی ایک بہت ہی منفرد تصنیف ہے۔ پوری کتاب میں ایک سطر بھی موضوع اور محل سے ہٹی ہوئی نہ ہوگی۔ استدلال کی فراوانی اور موقع محل کی مناسبت سے آیات و احادیث کے برمحل استدلال نے تصنیف کی قدرو منزلت میں اور بھی اضافہ اور شان پیدا کر دی ہے ۔ زمانه حال نے خيالات ميں جو تغير اور طريق تبليغ ميں انقلاب پيدا كيا هے مصنف نے اس كى پورى نگهداشت كى هے اور اسلام اور پيغمبر اسلام عليه السلام كے وه تمام امتيازات اور محاسن جو اس دور ميں كسى حيثيت سے بھى پيش كرنے كے لائق تھے ان كا پورا استقصا كيا هے اور كهيں سے كسى كار آمد نكته كو هاتھ سے جانے نهيں ديا هے۔ زير نظر كتاب ميں عرب كا محل وقوع سے لے كر نبى كريم صلی اللہ علیہ وسلم كى ولادت سے پهلے كے سياسى مذهبى اور سماجى هر قسم كے حالات كا جائزه ليا هے۔ آپ كى پيدائش سے لے كر آپ كى وفات تك ، حسب ونسب ، اولاد و ازواج ، اخلاق وعادات ، معجزات و خصائص غرض يه كه آپ صلی اللہ علیہ وسلم كى سيرت كے هر گوشے كو كتاب ميں بيان كيا گيا هے ۔ كتاب ميں بيان تو سيرت نبوى صلی اللہ علیہ وسلم كى گئى هے مگر در حقيقت اس ميں اسلام كے ان امتيازات اور خصوصيات كا خاكه هے ، جس كى بنا پر اس كو "دين كامل" كا خطاب ملا هے ۔ اس طرح اس ميں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم كے وه فضائل و محامد درج هيں، جن كى بنا پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو خاتم النبيين اور مكمل دين كا پر فخر خطاب بارى تعالىٰ عطا هوا هے ۔
ايك ہزار سے کچھ کم صفحات پر مشتمل تین جلدوں پر پھیلی یہ کتاب مصنف کی تئیس برسوں کی محنت شاقہ اور عرق ریزی کا جیتا جاگتا شاہکار ہے۔ واقعات کی صحت کے التزام کى ساتھ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بلاشبہ یہ ایک جامع تصنیف ہے۔
 

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 608
  • مشاهدة: 269827
  • تنزيلات: 43288