معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

زير نظر كتاب جو اپنے حج كے اعتبار سے تو مختصر ليكن معانى اور مفاهيم كے اعتبار سے عظيم هے ، اس كا مقصد صحابه كرام اور اهل بيت رضوان الله عليهم اجمعين كے سلسله ميں پيدا كئے گئے شبهات و بے بنياد دعووں كا پرده چاك كرنا هے۔ اور جو كوئى بھى مذهب و مسلك اور گروه بنديوں سے بالاتر هو كر اس كا مطالعه كرے گا ۔ اس كے لئے حق كو تسليم كرنا آسان هو جائے گاكيونكه حق كے سامنے آنے كے بعد قلب سليم اس كو قبول كر ليتا هے۔ زير نظر كتاب ميں صحابه كرام اور اهل بيت كے مابين پائے جانے والے تعلق كو واضح كرنے والے دلائل ذكر كئے گئے هيں جن كو پڑهنے كے بعد كوئى بھى عذر باقى نهيں رهتا، مؤلف نے اهل بيت اور صحابه كے ذكر خير سے جواهر و موتى منتخب كر كے نكالے، جو بھى ان كے سينكڑوں مشترك ناموں اور رشته داريوں كے متعلق پڑهےگا، اس كو يقين هو جائے گا كه ان كے ما بين كس قدر مستحكم تعلقات تھے۔ ذيل ميں كتاب كے چند عنوانات ذكر كئے گئے هيں جس سے كتاب كى اهميت مزيد اجاگر هوتى هے ۔
باب اول: هاشمى اور بالخصوص علوى خانوادے كى شخصيات كے اسمائے گرامى جن كے نام صحابه كرام رضوان الله عليهم اجمعين كے ناموں پر هيں
٭ اهل بيت ميں سيدنا ابو بكر رضى الله عنه كے همنام لوگوں كا تذكره ۔ ٭ اهل بيت ميں سيدنا عمر بن خطاب رضى الله عنه كے همنام لوگوں كا تذكره۔ ٭ ام المؤمنين سيده عائشه رضى الله عنها كے همنام خواتين كا تذكره
باب دوم: اهل بيت اور صحابه رضوان الله عليهم اجمعين كے ما بين رشته دارياں
٭ اهل بيت اور آل بيت صديق كے مابين رشته دارياں۔ ٭ اهل بيت اور آل زبير كے مابين رشته دارياں ۔ ٭ اهل بيت اور قبيله بنو عدى كے آل خطاب كے مابين رشته دارياں ۔ ٭ بنو تميم اور بالخصوص آل طلحه اور اهل بيت كے مابين رشته دارياں ۔ ٭ اهل بيت اور بنو اميه كے مابين رشته دارياں ۔ ٭ خانواده علوى اور عباسيوں كے مابين رشته دارياں ۔ ٭ اس كے بعد چھ ضميمے 80 صفحات پر مشتمل
 

  • Diwy: 297/4
  • صفحات: 218
  • مشاهدة: 178229
  • تنزيلات: 39020