معلومات الكتاب

  • المؤلف: ابو عبد الرحمن
  • المترجم: تالیف
  • تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
  • آخر تحديث: Saturday 29 June 2024
  • Diwy : 297/4
  • صفحات: 34
  • مشاهدة : 211930
  • تنزيلات: 32452

بطاقة الكتاب

 اللہ تعالیٰ نے اپنی بے پایاں ، لامحدود رحمت کے باوجود قرآن میں واضح اعلان کیا ہے کہ شرک کی معافی نہیں جب تک توبہ نہ کر لی جائے۔ قرآن کریم میں صدہا آیات شرک سے ڈراتی ہیں اور توحید کے فوائد بتاتی ہیں۔ اس کے باوجود آج ہمارے معاشرے میں شرک اتنا عام ہو گیا ہے کہ لوگ شرک ہی کو دین سمجھ بیٹھے ہیں۔ جب اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے ، اثبات توحید اور رد شرک کے بارے میں آیات پیش کی جاتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ترجمہ صحیح نہیں ہے۔ اس اشکال کو دور کرنے کے لئے اس رسالے میں جو آیات پیش کی گئی ہیں وہ احمد رضاخان بریلوی کے ترجمہ کنزالایمان سے لی گئی ہیں۔ اس مختصر کتابچہ میں صرف آیات قرآنی ہی کو مضامین کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے اور تمام آیات کا ترجمہ کنزالایمان سے لیا ہے تاکہ ان سے منسوبين حضرات كے اس اشکال کو دور کر دیا جائے کہ بعض مسالك والے ترجمہ غلط كرتے هيں ۔شرک کی قباحت کو سمجھ کر اس سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی فکر ضرور کرنی چاہئے۔ اسی فکر کو عملی جامہ پہنانے کی اس کتابچہ میں عمدہ کوشش کی گئی ہے۔

  • Diwy: 297/4
  • صفحات: 34
  • مشاهدة: 211930
  • تنزيلات: 32452