معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

 اهل بيت اور ديگر صحابه كرام رضى الله عنهم سے محبت و عقيدت كا تعلق ايمان كا حصه هے ۔ ايمان و اسلام كے ديگر حصص كى طرح اس حصه كا تحفظ اور دفاع بھى ضرورى هے ۔ اس وقت صحابه كرام سے عقيدت و محبت تو كجا ( نعوذ بالله ) ان پر سب و شتم روا ركھا جا رها هے ۔ان حالات ميں اس دفاع كى فرضيت مزيد مؤكد هو جاتى هے ۔ اسى فريضه كے پيش نظر زير نظر رساله ترتيب ديا گيا هے جسميں مؤلف نے عام فهم پيرايه ميں دفاع صحابه كى ضرورت و اهميت كو واضح كيا هے ۔ جس ميں ايك طرف غيروں كو دعوت حق دى گئى هے ۔ تو دوسرى طرف اپنوں كو بھى مداهنت كى چادر اتار پھينكنے كى ترغيب دى گئى هے ۔
كتاب كو چار ابواب ميں تقسيم كرتے هوئے مؤلف نے پهلے باب ميں مقام صحابه قرآن و حديث كى روشنى ميں بيان كى هے ۔ دوسرے باب ميں دفاع صحابه كيوں ضرورى هے كے عنوان پر آٹھ نقلى و عقلى دلائل ديئے ۔ تيسرے باب ميں دفاع صحابه كى چند تحريكوں اور ان علماء كا مختصر سوانحى خاكه پيش كيا هے اور چوتھے اور آخرى باب ميں صحابه كے مناقب ميں چاليس احاديث ذكر كرتے هوئے رساله كا اختتام كيا۔

  • Diwy: 297/4
  • صفحات: 87
  • مشاهدة: 213637
  • تنزيلات: 33708