معلومات الكتاب

بطاقة الكتاب

مشاجرات صحابه خاص كر سيدنا على ومعاويه رضى الله عنهما كے معامله ميں بهت سے اصحاب افراط وتفريط كا شكار هيں بعض نے حب على رضى الله عنه كانام لے كر بقيه صحابه كو سب وشتم اور ان پر كفرو نفاق كے فتاوىٰ لگائے اور شيعه اور روافض كے نام سے معروف هيں اور چند لوگ اييسے بھى هيں جنهوں نے حب عثمان ومعاويه رضى الله عنه كے نام پر على رضى الله عنه كو برا بھلا كها اور نواصب وخوارج ميں سے هوئے ۔ اهل حق پر جس طرح روافض كى ترديد لازم هے اسى طرح خوارج ونواصب كى ترديد بھى ان پر لازم هے اور جس طرح خلفائے ثلاثه رضى الله عنهم كى طرف سے دفاع كرنا ضرورى هے اسى طرح سيدنا على رضى الله عنه كى طرف سے مدافعت كرنا بھى اهل حق كا فريضه هے۔ مصنف نے سيدنا على سے دفاع كرتے هوئے "خارجى فتنه" نامى كتاب لكھى ۔ اس كتاب كى بعض عبارتوں پر اعتراض كرتے هوئے سيد مهر حسين شاه بخاري نے 23 صفحات پر مشتمل كتابچه بعنوان "كھلى چھٹى " شائع كيا جس كے جواب ميں مصنف نے زير نظر كتاب تصنيف كى اور سيّدنا امير معاويه رضى الله عنه كى طرف سے دفاع كيا جس ميں ان پر كئے جانے والے اعتراضات كا علمى تحقيقى وتاريخى رد كيا۔ اور اس طرح فاضل مؤلف كو يه اعزاز حاصل هوا كے سيدنا على ومعاويه رضى الله عنه دونوں كے دفاع ميں كتابيں تصنيف كيں۔ 

  • Diwy: 297/9
  • صفحات: 170
  • مشاهدة: 191669
  • تنزيلات: 37596