معلومات الكتاب
- المؤلف: امير حمزه (مولانا)
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/6
- صفحات: 230
- مشاهدة : 219392
- تنزيلات: 40216
بطاقة الكتاب
بر صغير كا مذهبى مزاج صوفيانه رها هے، يهى وجه هے كه پاك وهند ميں مزار اور قبر پرستى كو "تصوف" كے نام پر بهت فروغ ملا هے ۔ لوگ بڑے اخلاص سے اولياء وصلحاء كى قبروں پر نذرونياز ديتے هيں اور بڑے بڑے ميلے اور عرس اور قبروالوں كو سے حاجات مانگنا يهاں كى مذهبى ثقافت بن چكى هے۔ زير نظر كتاب اسى موضوع پر انقلابی و داعیانہ مضامین پر مشتمل اور ثقیل علمی اور تحقیقی اسلوب کی بجائے دعوتی اسلوب میں تحریر کی گئی ہے۔ اس کا موضوع توحیدكی دعوت اور شرک سے آگاہی ہے۔ نہایت ہی عام فہم اور سادہ انداز میں کتاب و سنت کے دلائل سے مزین اور مصنف کے مزارات پر کئے جانے والے شرکیہ اعمال کے آنکھوں دیکھے احوال و ان كى تردید پر مشتمل یہ کتاب دعوت توحید کیلئے ایک بہترین کتاب ہے۔ تقريبا سات سال پهلے زير نظر ايڈيشن اس كتاب كا تيراھواں ایڈیشن هے اور بحمدللہ ہزاروں لوگ اس کتاب کی وجہ سے شرکیہ عقائد و اعمال سے توبہ کر کے شاہراہ بہشت پر گامزن ہو چکے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دعوتی سرگرمیوں میں مشغول افراد کیلئے بہترین دعوتی ہتھیار ہے۔
- المؤلف: امير حمزه (مولانا)
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Sunday 24 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/6
- صفحات: 230
- مشاهدة: 219392
- تنزيلات: 40216