معلومات الكتاب

  • المؤلف: امير حمزه (مولانا)
  • المترجم: تالیف
  • تاريخ النشر: Friday 22 June 2012
  • آخر تحديث: Monday 01 July 2024
  • Diwy : 297/4
  • صفحات: 0
  • مشاهدة : 179657
  • تنزيلات: 34276

بطاقة الكتاب

صوفياء كرام جنهيں لوگ " الله والے" كهتے هيں ، وه حقيقت ميں "وحدة الوجود ناى ايسے عقيده كے حامل هيں كه جس كا مطلب يهى بنتا هے كه " الله موجود نهيں؟ مؤلف نے تعجب كرتے هوئےاس عقيده كے حاملين سے مذكوره سوال كيا هے اس حيرت كے ساتھ كه الله والے بھى كهلاؤ اور ايسے عقيدے كے علمبردار بھى بنو كه جو الله كى نفى وگستاخى كرے اور مولا كريم كى توهين بھى كرے!!
زير نظر كتاب میں تصوف کی تباہیوں کے ساتھ ساتھ صوفیانہ عقائد کو پیش کرتے ہوئے ان کے عقیدہ وحدۃ الوجود کو واضح کیا ہے-مصنف نے اپنی کتاب میں چار چیزوں کو موضوع سخن بنایا ہے-1-بلھے شاہ کے کلام کی حقیقت اور عقائد وافکار-2-نصرت فتح علی خان اور اس کی قوالیاں،3-فارسی قرآن اور مولانا روم،4-عقیدہ وحدۃ الوجود-مصنف نے قوالوں کی اللہ اور رسول کے معاملے میں مختلف گستاخیوں کو واضح کرتے ہوئے ان کے باطلانہ عقائد کی تردید کی ہے-اسی طرح مختلف صوفیوں کے تباہ کن عقائد کو بھی واضح کیا ہے جیسا کہ: ۰ اللہ تعالی(نعوذ باللہ)بازیگر ہے۔ ۰ اللہ تعالی(نعوذباللہ)سیاپے کرتا ہے۔۰ مصلے کو آگ لگا دو۔ ۰ اللہ تعالی آدمی اور چیتا بن کر آ گیا(نعوذ باللہ)۔ ۰ اللہ تعالی کا نام رام رکھ دینا۔۰ او ر کبھی اپنے آپ کو اللہ سمجھنا،مسجد ،مندر اور شراب خانے سب برابر ہیں۔ ۰ اللہ لیلی کی اداؤں میں ہے اور سوہنی کو اللہ مہینوال کی صورت میں نظر آتا ہے- اسی طرح مولانا روم کا تعارف پیش کرتے ہوئے ان کے فارسی قرآن کی نشاندہی بھی کی ہے-اس طرح کے باطل عقائد کو بیان کر کے قرآن وسنت سے صحیح عقیدے کی نشاندہی کی گئی ہے جس سے ایک عام آدمی کے عقیدے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ تصوفانہ اور صوفیانہ عقائد سے بھی واقفیت حاصل ہوتی ہے –اس لیے اگر کھلے ذہن کے ساتھ اس کتاب کا مطالعہ کیا جائے تو یہ سراسر اصلاح پر مبنی اور زبردست انکشافات کا ڈھیر ہے– اور عقیدے کی اصلاح کی طرف ایک پیش رفت بھی ہے-
 

  • Diwy: 297/4
  • صفحات: 0
  • مشاهدة: 179657
  • تنزيلات: 34276

الكلمات المفتاحية