معلومات الكتاب
- المؤلف: ضياء الرحمن فاروقى
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Monday 25 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/9
- صفحات: 24
- مشاهدة : 173430
- تنزيلات: 33324
بطاقة الكتاب
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چا ربیٹیاں تھیں، سيدة فاطمہ رضی اللہ عنہا سب سے چھوٹی تھیں۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان سے خاص محبت تھی۔اسی لیے فرمایا کہ فاطمہ خواتین کی سردار ہیں،فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔سيدة فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،چال ڈھال اور نشست وبرخاست میں ہوبہو رسول الله صلى الله عليه وسلم كى تصویر تھیں۔ان کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے آٖج جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس وعزت سے بے خبر ہورہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔اس لیے زیر نظر کتابچہ کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا ،جس میں اگرچہ اختصار ہے تاہم آپ رضى الله عنها كى ولادت ، فضائل ومناقب كى احاديث و آثار ، شادى ، گھريلو زندگى ، اخلاق حسنه ، عبادات ميں كثرت ، وفات اور جنازه ميں شيخين كى شركت اور ديگر ضروری معلومات اس میں آگئی ہیں۔ایک بات کی نشاندہی البتہ ضروری ہے کے اس میں بعض مقامات پر حوالہ دینے کا اہتمام نہیں کیا گیا،لہذا ان واقعات کی تصدیق کسی معتبر عالم سے ضروری ہے ۔بعض روایات بھی غوروفکر اور تحقیق مزید کی محتاج ہیں۔
- المؤلف: ضياء الرحمن فاروقى
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Monday 25 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/9
- صفحات: 24
- مشاهدة: 173430
- تنزيلات: 33324