معلومات الكتاب
- المؤلف: عبد المالك مجاھِد (مولانا)
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Monday 25 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy : 297/9
- صفحات: 401
- مشاهدة : 218729
- تنزيلات: 33656
بطاقة الكتاب
اگر آپ رسول الله صلى الله عليه وسلم سے محبت ميں بے پناه اضافه چاهتے هيں جوكه بلا شك و شبه رب كائنات كے بعد سب سے اعلٰى اور ارفع هستى هيں ۔
جن كو الله رب العالمين نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا اور پوری دنیا میں آپ کو منفرد او رمعزز مقام عطا کیا ۔جن کی شخصیت کی ہمہ گیریت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ مسلمان تو مسلمان کفار بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اگر آپ ايسے نبى صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنى محبت زياده كرنا چاهتے هيں تو اس كتاب كو مطالعه كر كے اپنے دل كو ايمان كى روشنى سے مزيد روشن كريں۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اب تک بے شمار کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کےکسی بھی پہلو کو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔زیر مطالعہ کتاب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلمکی سیرت کے چند پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے ان کتب میں ایک شاندار اضافہ ہے کتاب میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباؤ اجداد ،آپ کی ولادت ،بچپن اور پہلی ہجرت کو حسین پہرائے میں بیان کرنے کا شرف حاصل کیا گیاہے وہاں آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں پڑنے پر خواب غفلت سے جاگ کر دشمنان دین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنتے بھی دکھايا گیا ہے اس کے علاوہ آپ اس کتاب میں امت کے فرعونوں کے انجام کار کی تصویر کشی ملاحظہ کرنے کے ساتھ ساتھ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا جگر چبانے والی کو رحمت عالم کے روبروبھی دیکھیں گے کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ مردوں ،عورتوں اور بچوں کیلئے یکساں مفید ہے اور انداز اس قدر سادہ اور دلکش ہے کہ ایک دفعہ شروع کردو تو ختم کرنےسے پہلے اس سے نظر ہٹانے کو جی نہ چاہے۔
- المؤلف: عبد المالك مجاھِد (مولانا)
- المترجم: تالیف
- تاريخ النشر: Monday 25 June 2012
- آخر تحديث: Wednesday 25 December 2024
- Diwy: 297/9
- صفحات: 401
- مشاهدة: 218729
- تنزيلات: 33656